ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون کے مطابق مظاہرہ کرنے والوں پر کچھ پابندياں عائد کي گئي ہيں جس پر وکيلوں کو سخت اعتراض ہے-کينيڈا کے وکيلوں کا کہنا ہے کہ يہ قانون آزادئ اظہار رائے کے حق کے منافي ہے-
کينيڈا کے طلبا نے بھي، جو تعليمي اخراجات ميں اضافے پر اعتراض کر رہے ہيں، اس قانون کو اپنے احتجاج کي راہ ميں رکاوٹ بتايا ہے-دوسري جانب کينيڈا کي پوليس نے کبک شہر ميں ہونے والے مظاہرے کے کم از کم چوراسي شرکا کو گرفتار کر ليا ہے-
پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق کينيڈا کي پوليس نے کہا ہے کہ کبک شہر ميں طلبا اور حکومت کے نمائندوں کے درميان ہونے والے مذاکرات کے مقام کے قريب ہونے والے مظاہرے سے چوراسي افراد کو گرفتار کر ليا گيا ہے-
واضح رہے کہ اسکولوں اور کالجوں کي فيس ميں اضافے کے حکومت کے فيصلے کے خلاف فروري سے ہي کينيڈا کے طلبا احتجاج کر رہے ہيں- اب تک ايک لاکھ ستر ہزار طلبا نے اسي احتجاج کے تحت اپني کلاسوں کا بائيکاٹ کيا ہے- کبک ميں مظاہروں پر پابندي کے سلسلے ميں انيس مئي کو منظور ہونے والے قانون کے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے ہو رہے ہيں جن ميں اب تک بارہ سو سے زائد افراد کو گرفتار کيا جا چکا ہے-
.......
/169